Posts

Kitaboon ki Taqseem Kyon?

Image
کتابوں  کی تقسیم کیوں ؟ ترجیحات کے تعین میں ہم اجتماعی طور پر غفلت کا شکار رہے ہیں ۔۔۔ایصالِ ثواب  کے  لیے ہم نے یہ طے کررکھا ہے کہ ہم صرف کھانا ہی کھلائیں گے ۔۔۔ایصالِ ثواب کی اصل روح کو ہم نے بھلا دیا علم کا حصول ہمارے ہاں قصہ پارینہ بن چکا ہے ۔ کھانا کھلانا یقیناً باعث ثواب اور کارِ خیر ہے مگر اس سے کہیں بڑھ کر علم کی ترویج و اشاعت ہے جس میں ہم بحیثیت قوم ناکام نطر آتے ہیں ۔ پیر کرم شاہ الازہری صاحب کے یہ جملے  بار بار پڑھنے کے لائق ہیں ۔ ایک مفلوک الحال انسان کی خالی جھولی کو اگر آپ لعل و گہر سے بھر دیتے ہیں تو آپ نے اس کی مفلوک الحالی کا تو ازالہ کر دیا لیکن یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ آپ نے اس کی اصلاح بھی کر دی ، ہو سکتا ہے وہ شخص غربت کی حالت میں بے ضرر و ،مرنجاں قسم کا تھا ،اب دولت کے نشہ سے مخمور ہو کہ فتنہ و فساد کی آگ بھڑکانے لگے ۔ ایک شخص جس کے پاس سر چھپانے کے لیے جھونپڑا تک نہیں فٹ پاتھ  پر پڑا موسم کی چیرہ دستیوں کا ہدف بنا رہا ہو اگر آپ اس کی باعزت رہائش کا اہتمام فرما دیتے ہیں اور بادو باراں کی بے رحمیوں سے اس کو نجات مل جاتی ہے تو اس کا یہ معنی ہر ...

Nana Jan ki Adalat

Image
نانا جان کی عدالت تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی بس یار ! اب نہیں ۔۔۔بس ۔۔۔بہت کھیل لیااب سانس پھول رہی ہے ۔۔۔جواد نے پھولی ہوئی سانس کے ساتھ چبوترے پر بیٹھتے ہوئے کہا ۔ ویسے مزہ نانا جان کے گھرہی آتا ہے  ۔۔۔صالح نے کہا ۔ ہاں یہ بات تو ہے لیکن ہم سب مہینے میں ایک بار ہی یہاں جمع ہوتے ہیں ۔شہزاد نے کہا۔ لیکن ابھی تو ہم یہاں رہیں گے دو ہفتے تک اسکول کی چھٹیاں جو ہیں ۔۔۔دانش نے خوش ہوتے ہوئے کہا ۔ میں اوپر بالکونی میں بیٹھا بہت خاموشی کےساتھ ان بچوں کی گفتگو سُن رہا تھا   مجھے ان کی باتوں میں دلچسپی محسوس ہوئی تو میں نے اخبار ایک طرف رکھ دیا اور ان کی باتیں سننے لگا؛ میرے ایک نواسے دانش نے کہا:دنیا میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ دنیا کے بارے میں ہمیں علم ہو ۔۔۔ مثلاً ؟ میرے دوسرے نواسے طلحہ جوابھی میٹرک کا طالب علم ہے نے کہنا شروع کیا ۔ ہمیں معلوم ہو نا چاہیے دنیا کیسے ترقی کررہی ہے ۔۔۔ان کے پاس کون سی نئی ٹیکنالوجی ہے وہ کس نئی ٹیکنالوجی پر قائم کررہے ہیں ؟۔۔۔ان کی نظام معیشت کیا ہے ؟ وہ لوگ دیانت دار کیو ں ہوتے ہیں ۔۔۔ان کا نظام انصاف کیسا ہے ؟ ۔۔۔ان میں خوبیاں کیا ہیں ؟ دنیا...

Islam say Pehlay ka Hindustan

Image
اسلام سے پہلے کا ہندوستان  تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی  یہ سب بچے کہاں ہیں ؟ کوئی  شورو غل نہیں مچا رہا۔۔۔نائلہ نے کہا ۔ اکیسویں صدی ہے ممکن ہے ہمارے عہد کے بچے   تمیز دار ہو چکے ہوں  ۔شمائلہ نے نائلہ کو جواب دیا۔ صدی کوئی بھی ہو بچے تو بچے ہی ہو تے ہیں میری بچیو! نانی جان نے اپنی دونوں  بڑی  نواسیوں سے مسکراتے ہوئے  کہا ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! اسی دوران تمام بچوں نے گھر میں داخل ہو تے ہوئے کہا ۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  اوہو!!! تو بچوں کی یہ پوری جماعت ، باجماعت نماز پڑھنے مسجد گئی ہوئی تھی ۔نائلہ نے مسکراتے ہوئے کہا ۔ جی جی ۔۔۔ میں اور تمام بچے وہیں لاؤنج میں بیٹھ گئے ۔ ہاں بھئی شہزاد ! آپ کے کچھ مزید سوالات تھے ؟ میں  نے شہزاد کی طرف دیکھتے ہوئے ۔ نانا جان ! ہماری مس نے بتایا تھا کہ ہندوستان  ، روم ، ایران  ،یونان ،مصر اور عرب اپنے   وقت کی بہت بڑی طاقتیں تھیں اور تہذیب یافتہ سمجھی جاتی تھیں ۔ میرے بچو! تمہیں ایک کہانی سُناتا ہوں ۔ کہانی ! سب بچوں نے ایک ساتھ کہا تو نائلہ اور شمائلہ بھی کہا...

Allama Syed Shah Turab ul Haq Qadri (رحمۃ اللہ علیہ)

Image
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ 90 کی دہائی کا تذکرہ  ہے میں قبلہ سید شاہ تراب الحق قادری رحمۃ اللہ علیہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا یہ وہ زمانہ تھا جب برکاتی فاؤنڈیشن کا طوطی بول رہا تھا۔۔۔قبلہ شاہ صاحب کے محبین اور متعلقین جانتے ہیں حضرت کا ایک مزاج تھا اہل محبت میں سے کوئی بھی آجاتا تو جہاں تک ممکن ہوتا اور جو ان سے ہوپاتا  اس کے لیے کرتے ضرور تھے ۔ اس دن بھی  کراچی سے باہر کے کچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے اور  اپنےمدرسے کے  حوالے سے بات کررہے تھے کہ ان میں سے ایک  صاحب نے کہا ۔حضرت آپ برکاتی فاؤنڈیشن والوں سے بات کریں وہ ہمیں یہ فنڈ مہیا کر دیں ۔ قبلہ شاہ صاحب مسکرائے اور ایک واقعہ سُنایا غالباً یہ داتا صاحب کا واقعہ ہے یا کسی اور بزرگ  کا ۔جو میرے حافظے میں محفوظ رہا اپنے الفاظ میں سُنا رہا ہوں۔ ایک اللہ والے بزرگ تھے   جو آتا اللہ تعالیٰ کی راہ میں خیرات کر دیتے لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ جو تھا سب لٹا دیا لیکن لوگ آتے گئے بزرگ کو شرم آتی تھی کہ کسی کو خالی ہاتھ لوٹائیں تو لوگوں سے قرض لینا شروع کر دیا اور قرض لے کر  لوگوں کی مدد کرنے لگے ۔ کچھ عرصے ک...