Kitaboon ki Taqseem Kyon?
کتابوں کی تقسیم کیوں ؟ ترجیحات کے تعین میں ہم اجتماعی طور پر غفلت کا شکار رہے ہیں ۔۔۔ایصالِ ثواب کے لیے ہم نے یہ طے کررکھا ہے کہ ہم صرف کھانا ہی کھلائیں گے ۔۔۔ایصالِ ثواب کی اصل روح کو ہم نے بھلا دیا علم کا حصول ہمارے ہاں قصہ پارینہ بن چکا ہے ۔ کھانا کھلانا یقیناً باعث ثواب اور کارِ خیر ہے مگر اس سے کہیں بڑھ کر علم کی ترویج و اشاعت ہے جس میں ہم بحیثیت قوم ناکام نطر آتے ہیں ۔ پیر کرم شاہ الازہری صاحب کے یہ جملے بار بار پڑھنے کے لائق ہیں ۔ ایک مفلوک الحال انسان کی خالی جھولی کو اگر آپ لعل و گہر سے بھر دیتے ہیں تو آپ نے اس کی مفلوک الحالی کا تو ازالہ کر دیا لیکن یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ آپ نے اس کی اصلاح بھی کر دی ، ہو سکتا ہے وہ شخص غربت کی حالت میں بے ضرر و ،مرنجاں قسم کا تھا ،اب دولت کے نشہ سے مخمور ہو کہ فتنہ و فساد کی آگ بھڑکانے لگے ۔ ایک شخص جس کے پاس سر چھپانے کے لیے جھونپڑا تک نہیں فٹ پاتھ پر پڑا موسم کی چیرہ دستیوں کا ہدف بنا رہا ہو اگر آپ اس کی باعزت رہائش کا اہتمام فرما دیتے ہیں اور بادو باراں کی بے رحمیوں سے اس کو نجات مل جاتی ہے تو اس کا یہ معنی ہر ...